ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں میلاد النبیؐ کے بیانر پھاڑے جانے پر ہنگامہ

چنتامنی میں میلاد النبیؐ کے بیانر پھاڑے جانے پر ہنگامہ

Thu, 22 Nov 2018 23:51:46    S.O. News Service

چنتامنی،22؍نومبر(ایس او نیوز) کل چنتامنی میں میلادالنبیؐ کے اہتمام کے سلسلے میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین کی طرف سے لگائے گئے مبارکباد دی کے فلیکس اور بیانروں کو آج جب چنتامنی کے بلدیہ حکام کی طرف سے ہٹانے کی کارروائی شروع کی گئی تو اس کی مخالفت کرتے ہوئے تقریباً دوسو افراد پر مشتمل ہجوم نے چنتامنی بلدیہ کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور یہاں پر توڑ پھوڑ مچائی اور ساتھ ہی دفتر میں شیشے توڑ دئے اور فرنیچر کو نقصان پہنچایا۔ بتایاجاتا ہے کہ ریاست بھر میں فلیکس اور بیانروں پر پابندی لگانے کے لئے جو قدم ریاستی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے ہیں اس سے ناواقفیت کا نتیجہ تھا کہ اس طرح کا وا قعہ پیش آیا۔ پولیس حکام نے فوری طور پر میونسپل دفتر پہنچ کر احتجاج کرنے والے کارکنوں کومنتشر کرنے کی کوشش کی اور جب اس میں پولیس حکام کو پیش رفت نہیں ملی تو احتجاجیوں نے ان کے ساتھ بھی گالی گلوچ شروع کردیا، تاہم کافی سمجھانے کے بعد یہ کارکن منتشر ہوگئے۔ میونسپل کمشنر ہریش نے خود دفتر پہنچ کر احتجاجیوں کومنایا اور انہیں منتشر کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ 


Share: